بڑی کامیابی کیسے حاصل ہوتی ہے۔
ایک بڑے شاعر نے کہا ہے کہ جس شخص کو دنیا میں بڑا آدمی بننا ہوتا ہے وہ اس وقت کام میں مصروف ہوتا ہے جس وقت عام لوگ سو رہے ہوتے ہیں۔
اس بات میں کامیابی کا بہت بڑا راز چھپا ہوا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ بڑی کامیابی چاہنے والا آدمی صرف عام وقتوں میں ہی کام نہیں کرتا بلکہ اس وقت بھی کام کرتا ہوتا ہے جبکہ دوسرے لوگ اپنے کاموں سے فارغ ہوکر آرام کر رہے ہوتے ہیں۔
کولن پاول نے کہا تھا:
There is no secret to success. It is the result of preparation, hard work, and learning from failure.
– General Colin Powell
وہ اور لوگوں سے زیادہ کام کرتا ہے، اس لئے وہ اور لوگوں سے زیادہ بڑی ترقی حاصل کرتا ہے۔ یہ زندگی کی بہت بڑی حقیقت ہے کہ زیادہ بڑی کامیابی ہمیشہ زیادہ بڑی محنت اور لمبے صبر کا نتیجہ ہوتی ہے۔
"اچھے نتائج حاصل کرنے کے لئے، باتوں سے نہيں بلکہ راتوں سے لڑنا پڑتا ہے۔
زندگی کے دوسرے تمام حصوں میں ترقی کا بھی یہی معاملہ ہوتا ہے۔
بڑي کامیابی کسی کے حصے میں اکثر اسی طرح آتی ہے کہ وہ اپنے کام میں لگا ہوا ہوتا ہے، وہ رات دن محنت کرتا ہے، پھر اچانک ایک موقع اس کے سامنے آتا ہے اور وہ اسے اچک لیتا ہے، اور زندگی میں آگے بڑھ جاتا ہے۔
لیکن یہ موقع اسی کے سامنے آتا ہے جو رات دن کام میں لگا ہوا ہو۔
بڑی کامیابی ہمیشہ بڑی محنت اور صبر سے حاصل ہوتی ہے۔ بڑی کامیابی حاصل کرنے کے لئے کوئی دوسری ترکیب یا شارٹ کٹ نہیں ہے۔