پیر, دسمبر 23, 2024
Google search engine
صفحہ اولحوصلہ افزابا ادب با نصیب، بے ادب بے نصیب

با ادب با نصیب، بے ادب بے نصیب

ادب ایک وسیع مفہوم رکھتا ہے جو نہ صرف ظاہری آداب و اطوار بلکہ انسان کی داخلی کیفیت کو بھی شامل کرتا ہے۔ اسلامی تعلیمات میں ادب کو ایک اہم جزو سمجھا گیا ہے جو انسان کی شخصیت اور کردار کو نکھارتا ہے۔

 

کہتے ہیں جتنا آپ اپنے استاد یا محسن کا ادب کریں گے اتنا ہی آپ کا نصیب چمکے گا۔ سابق صدر اے پی جے عبد الکلام کہتے تھے کہ جس استاذ کا ساری کلاس مزاق اڑایا کرتی تھی میں ان سے سب سے زیادہ سیکھتا اور علم حاصل کرتا تھا۔

جن کے کردار سے آتی ہو صداقت کی مہک
ان کی تدریس سے پتھر بھی پگھل سکتے ہیں

 

لغوی اعتبار سے ادب کا مطلب اخلاق، تہذیب، شائستگی، اور احترام ہوتا ہے۔ تاہم، اس کا مفہوم بہت گہرا اور وسیع ہے۔ ادب نہ صرف ظاہری آداب واطوار سے تعلق رکھتا ہے بلکہ انسان کے دل کی گہرائیوں میں بھی موجود ہوتا ہے۔ ادب ایک ایسی خوبی ہے جو انسان کو دوسروں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنے کی ترغیب دیتی ہے۔

انگریزی میں کہتے ہیں، THE KEY IS RESPECT یعنی کامیابی کی چابھی ادب واحترام میں ہے۔

لحاظ کرتے ادب احترام کرتے ہوئے
گزر رہا ہوں محبت کو عام کرتے ہوئے

 

قرآن و حدیث میں بھی ادب کی اہمیت کو بار بار اجاگر کیا گیا ہے۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں، "اے ایمان والو! ایسی قوم نہ بنو جو دوسروں کا مذاق اڑاتے ہیں” (سورہ الحجرات: ۱۱)۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ ہمیں ادب واحترام کی تلقین کرتے ہیں تاکہ ہم معاشرتی برائیوں سے بچ سکیں۔ نبی کریم ﷺ نے بھی ادب کی تعلیم دیتے ہوئے فرمایا، "تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اخلاق میں سب سے بہتر ہو” (صحیح بخاری و صحیح مسلم)۔

"با ادب با نصیب، بے ادب بے نصیب” ایک ایسا سبق ہے جو ہمیں زندگی کے ہر پہلو میں ادب کی اہمیت کا احساس دلاتا ہے۔ ادب نہ صرف ہماری شخصیت کو نکھارتا ہے بلکہ ہمیں دنیا اور آخرت میں کامیابی کی راہ بھی دکھاتا ہے۔

بقول مشتاق احمد نوری:

روایتوں کا بہت احترام کرتے ہیں
کہ ہم بزرگوں کو جھک کر سلام کرتے ہیں

 

لاہوت اردو ڈائجسٹ
سوشل میڈیا پر ہم سے جڑیں:
https://www.facebook.com/LaahootUrdu

https://x.com/LaaHoot
https://www.youtube.com/@LaahootTV

متعلقہ مضامین

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

سب سے زیادہ پڑھے جانے والے

حالیہ کمنٹس