پیر, دسمبر 23, 2024
Google search engine
صفحہ اولپرائمبھارتی مسلمانوں میں تعلیمی اور کاروباری بیداری

بھارتی مسلمانوں میں تعلیمی اور کاروباری بیداری

زندگی میں کامیابی کے لیے کاروبار کرنا ضروری ہے۔ کاروبار صرف پیسہ کمانے کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک سفر ہے جس میں آپ اپنی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں اور اپنی شخصیت کو پروان چڑھاتے ہیں۔ ایک کامیاب کاروباری شخص اپنے فیصلوں کی ذمہ داری لیتا ہے، مشکلات کا سامنا کرتا ہے اور نئی راہیں تلاش کرتا ہے۔ کاروبار کرنے سے آپ میں اعتماد پیدا ہوتا ہے اور آپ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کرنے کی صلاحیت پیدا کرتے ہیں۔ اگر آپ زندگی میں کامیاب بننا چاہتے ہیں تو کاروبار پر ایک سنجیدہ آپشن کے طور پر غور کریں۔

 

پچھلی ایک دہائي کے حالات سے ایک بہت بڑا فائدہ یہ ہوا کہ مسلمانوں میں کافی حد تک تعلیمی بیداری آ گئی ہے۔ اسکول میں اضافہ، پڑھنے والے بچوں میں اضافہ، کوچنگ سنٹرز میں اضافہ، اور نتیجہ کے طور پر سرکاری امتحانات میں کامیاب مسلم طلبہ کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

لوگ زمینیں بیچ کر اور قرض لے لے کر بچوں کو اعلی تعلیم دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بہت ہی اچھا قدم ہے۔ اگرچہ مسلمانوں کی آبادی کے لحاظ سے کامیابی کی شرح کافی کم ہے۔ لیکن دھیرے دھیرے شرح بھی بڑھے گی اور سماجی طور پر نتیجہ بھی سامنے آئے گا۔

اتنا تو شاید سبھی سمجھ گئے ہیں کہ بغیر اعلی تعلیم کے کچھ بھی حاصل ہونے والا نہیں ہے۔ تعلیم ایک ایسا ذریعہ ہے جس کے سہارے مسلمان اپنے بہت سارے مسائل حل کرسکتے ہیں۔

ابھی تعلیم کے میدان میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

لیکن کیا صرف تعلیم اور نوکری ہی مسائل کا حل ہیں؟

نہیں- ایسا نہیں ہے۔ تعلیم سے ساتھ ساتھ کاروبار اور بزنس میں آگے بڑھنا بھی بہت ضروری اور وقت کی پکار ہے۔ کاروبار کے معاملہ میں اعلی پیمانہ پر بہت کم توجہ دیکھی جارہی ہے۔

ضرورت ہے کہ اپنا کاروبار کیا جائے۔ مالی خطرات مول لئے جائیں۔ زیادہ سے زیادہ کاروباری میدان میں آگے بڑھنے کی کوشش کی جائے۔

یہ بات بہت اچھے سے سمجھ لینی چاہئے کہ صرف تعلیم اور نوکری سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ تعلیم حاصل کرنا اور اچھی نوکری کرنا بھی ٹھیک ہے، لیکن اس سے آپ صرف اپنا اور اپنے بچوں کا ہی پیٹ پال سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ ایک اچھے بزنس مین ہیں تو آپ ہزاروں اور لاکھوں کا سہارا بن سکتے ہیں۔ اور بہت سارے پڑھے لکھے لوگوں کو نوکریاں دے سکتے ہیں۔

بزنس یا کاروبار میں نٹورکنگ، پیسہ اور خطرہ مول لینے کی صلاحیت سب سے اہم چیزوں میں ہیں۔ اس ضمن میں نٹورکنگ اور ایک دوسرے کا ساتھ دینا کافی اہم ہے۔

ایک مثال سے اس کو سمجھیں۔ آپ ایک ایونٹ مینجمنٹ کا بزنس شروع کریں۔ آپ کو آپ کی کمیونیٹی یا بینک سے پیسہ بھی مل جائے اور پھر آپ کے تعلقات اور نٹورکنگ کی بناء پر کام بھی خوب ملنے لگے۔ آپ کا بزنس چمک جائے گا اور آپ کامیاب ہوجائیں۔ لیکن یہ سب کچھ جب ہوگا جب آپ نقصان سہنے اور ناکام ہونے کے لئے بھی تیار رہیں۔

دوسری ایک بات یہ بھی ہے کہ فوری طور پر کامیابی کی توقع نہ کریں۔ ہر کام میں وقت لگتا ہے۔ کامیابی بھی وقت چاہتی ہے۔ ارادہ کریں، محنت کریں، تعلقات بنائیں اور اپنا کاروبار شروع کریں۔ اتار چڑھاؤ اور ناکامی سے بالکل نہ ڈریں۔

بزنس کا ماحول اور نٹورکنگ کے لئے زمین تیار کرنا بھی آپ ہی کی ذمہ داری ہے۔ بہت سارے لوگوں نے اس جانب پہلے ہی کوشش شروع کردی ہے۔ ان سے جڑیں، اپنا رول ادا کریں اور فائدہ بھی اٹھائیں۔

لاہوت اردو ڈائجسٹ
سوشل میڈیا پر ہم سے جڑیں:
https://www.facebook.com/LaahootUrdu

https://x.com/LaaHoot
https://www.youtube.com/@LaahootTV

متعلقہ مضامین

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

سب سے زیادہ پڑھے جانے والے

حالیہ کمنٹس