کیا آپ کمپیوٹر کے بغیر زندگی کا تصور کرسکتے ہیں؟
کیا آپ الگورتھم کے بغیر کمپیوٹر اور مصنوعی ذہانت (AI) کا تصور کرسکتے ہیں؟
کمپیوٹر دراصل ہماری جدید دنیا کا گردشی/دورانی نظام ہے۔ یہ کاروبار کو تقویت دینے اور اسے ترقی دینے کی سہولیات دیتا ہے، دور دراز اپنے پیاروں سے آپ کو جوڑتا ہے، اور زندگی کے ہر ایک پہلو سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے۔ تعلیم، مواصلات، طب، شاید ہی کوئی پیشہ ہو جہاں کمپیوٹر کا استعمال نہ ہوتا ہو۔
کمپیوٹر اور الگورتھم [Algorithm]
لیکن کمپیوٹر صرف ایک باورچی کی مانند ہے جو نسخہ ترکیب کو صحیح انداز میں استعمال کرکے بہترین کھانے تیار کرتا ہے۔ اور وہ ترکیبیں دراصل الگورتھم ہیں، یعنی ہدایات کا ایک درست اور مرحلہ وار مجموعہ۔ یہ ہدایات کمپیوٹر کو بتاتی ہیں کہ ڈیٹا کو کیسے مرحلہ وار ہینڈل کرنا ہے۔ سادہ حساب سے لیکر پیچیدہ کاموں تک، کمپیوٹر کی ہر کارروائی الگورتھم پر ہی منحصر کرتی ہے۔ ان کے بغیر، کمپیوٹر پرزوں کا ایک ڈھیر ہے، جو بنیادی کام بھی انجام دینے سے قاصر ہوگا۔ الگورتھم ایک لازمی کوڈ ہے جو ہمارے حکموں/کمانڈز کو عمل/ایکشن میں تبدیل کرتا ہے، کمپیوٹر کو ایک طاقتور آلہ بناتا ہے۔
مصنوعی ذہانت (AI) اور الگورتھم [Algorithm]
عام کمپیوٹرز ایک مقررہ نسخہ ترکیب یا احکامات کی پیروی کرتے ہیں، لیکن مصنوعی ذہانت (AI) کے لئے استعمال ہونے والے الگورتھم کھانوں کی کتاب [Cookbook] کی طرح ہوتے ہیں۔ وہ ڈیٹا کو اجزاء کے طور پر لیتے ہیں، اور پھر پیچیدہ ہدایات کا استعمال اپنے آپ کو حکم کے مطابق تبدیل کرنے اور مسائل کو حل کرنے کے لیے کرتے ہیں۔ مصنوعی ذہانت (AI) نئی معلومات کی بنیاد پر اپنے طریقہ کار کو بہتر بنا سکتا ہے، اپنے نسخہ ترکیب کو مسلسل بہتر بناتا ہی رہتا ہے۔ اس تبدیلی کو قبول کرنے کی صلاحیت کے بغیر، مصنوعی ذہانت (AI) ذہین نہیں رہ سکتا، بلکہ صرف ایک فینسی کیلکولیٹر بن کر رہ جائیگا۔ الگورتھم وہ بنیاد ہیں جو مصنوعی ذہانت (AI) کو سیکھنے اور مزید ترقی کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔
الگورتھم [خوارزمیہ – Algorithm] کیا ہے؟
الگورتھم کمپیوٹر کے لیے ہدایات، جیسے کھانوں کا نسخہ ترکیب، کا ایک مجموعہ ہے۔ یہ کمپیوٹر کو مرحلہ وار بتاتا ہے کہ کسی مسئلے کو حل کرنے کے لئے کیا کرنا ہے۔ آپ کی تصاویر کو ترتیب دینے سے لے کر کتابوں کے بارے ميں نہایت پیچیدہ جانکاری دینے تک، کمپیوٹرز کے تقریباً ہر کام کے پیچھے الگورتھم ہوتی ہیں۔ الگورتھم کا استعمال کرکے کمپیوٹرز ڈیٹا کو اجزاء کے طور پر لیتے ہیں، ان پر کارروائی کرتے ہیں، اور ایک مزیدار ڈش کی طرح آؤٹ پٹ فراہم کرتے ہیں۔ الگورتھم سادہ یا پیچیدہ ہو سکتے ہیں، لیکن یہ وہ ضروری کوڈ ہیں جو کمپیوٹر ميں جان ڈالتے ہیں اسے زندگی عطا کرتے ہیں۔
الگورتھم [خوارزمیہ – Algorithm] کا بانی کون ہے؟
نویں صدی کے ریاضی دان محمد الخوارزمی کو ‘الگورتھم’ کا بانی مانا جاتا ہے۔ ‘الگورتھم’ لفظ خود الخوارزمی کے نام سے ماخوذ ہے۔ انہوں نے نویں صدی میں اپنے کاموں کے ذریعے الجبر کی بنیاد رکھی اور ریاضیاتی مسائل کو حل کرنے کے لیے نظام پر مبنی [Systematic] طریقہ کار متعارف کرایا۔ ان کی کتاب، "الکتاب المختصر فی حساب الجبر والمقابلة” میں ایسے طریقے پیش کیے گئے ہیں جو جدید دور کی الگورتھمک سوچ کے لیے ضروری ہیں۔ الخوارزمی کے طریقہ کار ریاضی سے آگے بڑھ کر مختلف شعبوں پر اثر انداز ہوئے اور الگورتھم کی ترقی میں ایک بنیادی سنگ میل ثابت ہوئے۔ الخوارزمی کے کام نے ان مسائل کو حل کرنے والی تکنیکوں کی بنیاد رکھی جن کی وجہ سے آج کمپیوٹرز اور مصنوعی ذہانت کامیابی کے ساتھ نہ صرف یہ کہ کام کررہے ہیں بلکہ ترقی بھی کرتے جا رہے ہیں۔
الخوارزمی کے کام اور جدید ٹیکنالوجی کے درمیان ایک گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے الگورتھم پر اپنے کام کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کا ایک ‘نظام پر مبنی’ طریقہ فراہم کیا جو کمپیوٹر پروگرامنگ کی بنیاد ہے۔ ایک کمپیوٹر پروگرام کا اصل جوہر الگورتھم ہی ہے اور ان مرحلہ وار طریقہ کاروں کے بغیر مشینوں کا خودکار عمل انجام دینا ناممکن ہے۔
مصنوعی ذہانت میں مختلف ماڈلز [Models] بنانے کے لیے ایسے الگورتھم ضروری ہیں جو سیکھ سکیں اور اپنے آپ کو ضرورت کے مطابق ڈھال سکیں۔ مشین لرننگ، جو مصنوعی ذہانت کا ایک اہم جزو ہے، ڈیٹا کو پروسیس کرنے، پیٹرن کی شناخت کرنے اور پیش گوئیاں کرنے کے لیے الگورتھم پر ہی منحصر ہے۔ الگورتھمک سوچ کے تمام مراحل اور پروسسز ميں خوارزمی کی میراث کارفرما ہے، جس سے ان کے کام کی دائمی اہمیت واضح ہوتی ہے۔
مزید برآں، الگورتھم کی ارتقا کمپیوٹر سائنس اور مصنوعی ذہانت دونوں میں ترقی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ سادہ ترتیب والے الگورتھم سے لے کر پیچیدہ نیٹ ورکس تک، خوارزمی کے قائم کردہ اصول اٹوٹ ہیں۔ ان کا اثر ریاضی سے آگے بڑھ کر ڈیجیٹل دور میں مسائل کو سمجھنے اور حل کرنے تک پہنچتا ہے۔
لہٰذا اب جب بھی ہم اپنا کمپیوٹر کھولیں تو الگورتھم [خوارزمیہ – Algorithm] کے بانی محمد بن موسی الخوارزمی کو یاد کریں اور انہیں خراج تحسین پیش کریں، اور اپنے بچوں کو اس میراث کو آگے بڑھانے کی ترغیب دیں۔
لاہوت اردو ڈائجسٹ
سوشل میڈیا پر ہم سے جڑیں:
https://www.facebook.com/LaahootUrdu
https://x.com/LaaHoot
https://www.youtube.com/@LaahootTV
مزید پڑھیں:
https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%B1%D8%B2%D9%85%DB%8C%DB%81
https://www.bbc.com/urdu/world-49179134